میکسیکو میں کولیما آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا ٬2ہزار فٹ کی بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھاگئے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:42

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء)میکسیکومیں کولیما آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا جس سے دھویں کے ساتھ ساتھ راکھ کا اخراج شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق میکسیکومیں کولیما آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا جس کے بعد2ہزار فٹ کی بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھاتے ہوئے دکھائی دئیے ۔ذرائع کے مطابق اس آتش فشاں پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں جس پر انہیں اپنے منہ اور ناک ڈھانپنے کر رکھنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔اس آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ اور دھواں اگلنے کے یہ مناظر کیمرے نے محفوظ کر لئے ہیں۔