امریکا میں علاج کے لئے لایا گیا 4 سالہ سعودی بچہ 7 منزلہ عمارت کی کھڑکی سے گر کر جاں بحق

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:42

امریکا میں علاج کے لئے لایا گیا 4 سالہ سعودی بچہ 7 منزلہ عمارت کی کھڑکی ..

فلاڈلفیا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) امریکی ریاست فلاڈلفیا میں4 سالہ سعودی بچہ 7 منزلہ عمارت کی ٹوٹی کھڑکی سے گر نے کے باعث جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع ابلاغ نے امریکی پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ یہ بچہ سعودی عرب سے والدین کے ہمراہ علاج کے لئے آیا ہواتھا جب کہ بچے کے رہائشی عمارت کی ساتویں منزل سے گرنے کا واقعہ پیش آنے کے وقت فلیٹ میں والدین بھی موجود تھے ۔ پولیس کے مطابق بچے کی والدہ نے چند روز قبل دوسرے بچے کو جنم دیاتھا ۔ امریکی پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ بچے کی کس بیماری کا علاج جاری تھا ۔پولیس واقعہ کی تحقیقت کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :