الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کیلئے سیاسی جماعتوں کا مجوزہ ضابطہ اخلاق تیار کر لیا

خواتین کے انتخابی میں شمولیت پر زور دیا جائیگا ٬ْمخالف امیدوار٬ رہنمائوں یا کارکنوں کی ذاتی زندگی پر تنقید نہیں کی جا سکے گی ْسیاسی جماعتیں 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کو مجوزہ ضابطہ اخلاق پر اپنی رائے دیں گی ٬ْ رپورٹ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کیلئے سیاسی جماعتوں کا مجوزہ ضابطہ اخلاق تیار کر لیا ٬ْ خواتین کے انتخابی میں شمولیت پر زور دیا جائے گا ٬مخالف امیدوار٬ رہنمائوں یا کارکنوں کی ذاتی زندگی پر تنقید نہیں کی جا سکے گی ٬ْسیاسی جماعتیں 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کو مجوزہ ضابطہ اخلاق پر اپنی رائے دیں گی۔

رپورٹ کے مطابق 2018 کے انتخابات میں صنف٬نسل٬ مذہب اور ذات کی بنیاد پر کسی کے انتخاب میں حصہ لینے کی مخالفت نہیں کی جاسکے گی ٬ْسیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی رسمی یا غیر رسمی معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے جس میں مرد و خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھا جائے۔سیاسی جماعتیں خواتین کی انتخابی عمل میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنے کی پابند ہوں گی٬غیر مصدقہ الزامات یا حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ممنوع ہو گا٬سیاسی مخالفین کے گھر کے سامنے احتجاج اور ناکہ بندی نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نی2018 کے عام انتخابات کیلئی41 نکاتی مجوزہ ضابطہ اخلاق تیار کر کے سیاسی جماعتوں کی رائے طلب کر لی ٬ْ مجوزہ ضابطہ اخلاق کے تحت سیاسی جماعتیں یا امیدوار نظریہ پاکستان٬ عدلیہ کی آزادی و خودمختاری اور افواج پاکستان کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر مبنی کسی رائے کا اظہار نہیں کریں گے۔فرقہ واریت٬ لسانیت٬ علاقائیت پر مبنی تقاریر کی اجازت نہیں ہو گی ٬ْ سیاسی اور انتخابی فروغ کیلئے صرف سرکاری میڈیا کو استعمال کیا جائے گا٬ پیمرا تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں وقت کی فراہمی یقینی بنائے گا٬ میڈیا کے خلاف ہر قسم کے تشدد کی پابندی ہو گی۔

سیاسی جماعتیں اور امیدوار الیکشن کمیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں گے٬ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی٬ انتخابی بدعنوانی قابل سزا جرم ہوں گے٬ خلاف ورزی پرانتخاب کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔سیاسی جماعتیں 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کو ضابطہ اخلاق پر اپنی رائے اور تجاویز سے آگاہ کریں گی٬ جس کے بعد ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :