مسلم لیگ (ن)کی حکومت کا بنیادی ستون احتساب ہے ٬ْ گھبر انے والے نہیں ٬ْوزیر دفاع خواجہ آصف

نواز شریف ہر سوال کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں ٬ْ عوام کی عدالت بھی لگائے جائیگی وہاں بھی ہم سرخرو ہونگے ٬ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کا بنیادی ستون احتساب ہے ٬ْ گھبر انے والے نہیں ٬ْ نواز شریف ہر سوال کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں ٬ْ عوام کی عدالت بھی لگائے جائے گی وہاں بھی ہم سرخرو ہونگے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ میں پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا بنیادی ستون احتساب ہے ٬ْہم احتساب سے نہیں گھبراتے حکومت نے کسی موقع پر احتساب سے بھاگنے کی کوشش نہیں کی نواز شریف ہر سوال کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں عوام کی عدالت بھی لگائی جائے گی وہاں بھی ہم سرخرو ہوں گے۔