Live Updates

پاناما معاملے پر سپریم کورٹ کا وزیر اعظم کو نوٹس ٬ْ عمران خان کی حامد خان سے مشاورت

کیا قومی مفاد میں سپریم کورٹ سے روزانہ سماعت کا مطالبہ کر سکتے ہیں ٬ْ عمران خان حامد خان سے استفسار اس مرحلے پر روزانہ سماعت کا مطالبہ نہیں کر سکتے ٬ لارجر بنچ بن جائے تو روزانہ سماعت کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے ٬ْ حامد خان کا جواب آپ مطمئن ہیں ٬ْ حامد خان ………… جی ہاں بہت مطمئن ہوں ٬ْ عمران خان کا جواب

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو نوٹس جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنے وکیل حامد خان سے مشاور ت کی ہے ۔اس دوران عمران خان نے سوال کیا کہ کیا قومی مفاد میں سپریم کورٹ سے روزانہ سماعت کا مطالبہ کر سکتے ہیں جس پر حامد خان نے جواب دیا کہ اس مرحلے پر روزانہ سماعت کا مطالبہ نہیں کر سکتے ٬اگلے مرحلے میں لارجر بنچ بن جائے تو روزانہ سماعت کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

حامد خان نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ پہلے تو 14دن میں وزیر اعظم کی جانب سے جواب آنے دیں اس موقع پر حامد خان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ مطمئن ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا جی ہاں ٬بہت مطمئن ہوں ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو نوٹس کے بعد مشاورت کے دوران عمران خان نے دھرنے سے متعلق رفقاسے مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کیا کریں گے ۔اس سوال پر شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات