سیاسی جماعتوں نے پہلی بار سنجیدگی کیساتھ کرپشن کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا یا ٬ْسراج الحق

ْعدالت نے قوم کو مایوس کیا تو پھر جمہوریت خطرے سے دو چار ہو جائے گی ٬ْسربراہ جماعت اسلامی سڑکوں پر آنے کے بجائے عدالت سے انصاف ملنا چاہیے ٬ْہمارا عدالتوں پر پورا اعتماد ہے ٬ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے پہلی بار سنجیدگی کے ساتھ کرپشن کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا یا ٬ْ عدالت نے قوم کو مایوس کیا تو پھر جمہوریت خطرے سے دو چار ہو جائے گی ۔ جمعرات کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے سنجیدگی کے ساتھ پہلی بار کرپشن اور کرپٹ سسٹم کیخلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا یا ہے ٬ْاگر عدالت نے قوم کو مایوس کیا تو اس ملک میں جمہوریت اور آئین خطرے سے دو چار ہو جائیگی۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کی کرپشن کی وجہ سے آج قوم کا ہر بچہ مقروض ہے ٬ْہم قوم کیلئے انصاف مانگ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ظالم طبقہ پہلے باہر سے قرضے لاتا ہے پھر لوٹ مار کر کے باہر چلا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاناما لیکس کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں ہے اوراس حوالے سے کمیشن بنانے میں بھی ناکام ہو گئی ہے ٬حکومت نے اپوزیشن کی مثبت سوچ کو بھی رد کردیا ٬ْاب عدالت عظمی پر قوم کی نظریں ہیں ٬ْہم چاہتے ہیں جن حکمرانوں کے نام پاناما لیکس اور لندن لیکس میں آئے ان کا آڈٹ ہونا چاہیے٬عدالت نے قوم کو مایوس کیا تو اس ملک میں جمہوریت اور آئین خطرے سے دو چار ہو جائے گا ۔

سراج الحق نے کہا کہ سڑکوں پر آنے کے بجائے عدالت سے انصاف ملنا چاہیے ٬ہمارا عدالتوں پر پورا اعتماد ہے اور خواہش ہے کہ عدالت قوم کو مایوس نہیں کرے گی ۔سراج الحق نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کو لوٹا ہے ٬ْ ان کا احتساب ہونا چاہیے ٬ْکرپشن کی وجہ سے پاکستان کو ورلڈ بینک کا مقروض بنایا گیا۔سراج الحق نے کہا کہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے٬دو کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں عوام کو ضرورت زندگی میسر نہیں صدر کی سیکیورٹی پر اربوں روپوں خرچ کیے جا رہے ہیں۔