بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف باقاعدہ جنگشروع کر رکھی ہے٬حریت کانفرنس

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:23

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ وادی کے اطراف واکناف میں محاصروں اور گھر گھر تلاشیوں پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف ایک باقاعدہ جنگ شروع کر رکھی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو فوجی طاقت کے بل پر دبانے کی اپنی مذموم پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے ۔

ترجما ن نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کرالہ کنڈ میں ایک ہی خاندان کے 11افراد کی گرفتار کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت مقبوضہ علاقے میں جو شرمناک کھیل کھیل رہا ہے وہ اسکی جمہوریت کے چہرے پر ایک بدنما دھبہ ہے۔ انہوں نے حریت رہنمائوں محمد یوسف فلاحی٬ میر حفیظ اللہ اور دیگر کو اشتہاری مجرم قرار دیے جانیکی بھی مذمت کرتے اسے کٹھ پتلی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قرار دیا۔

ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہی ہے جبکہ بھارت اس مبنی برحق تحریک کو عالمی برادری کے سامنے دہشت گردی کے طور پر پیش کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے لہذا اس صورت حال میں ضرورت اسبات کی ہے کہ کشمیری اپنے دشمن کے مذموم منصوبوںکو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوںمیں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں۔

متعلقہ عنوان :