مظفرآباد میں سرکاری یوٹیلیٹی سٹورو میں عوام کو ریلیف دینے والی اشیاء کی گزشتہ 6ماہ سے قلت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) آزادکشمیر سمیت دارلحکومت مظفرآباد میں سرکاری یوٹیلیٹی سٹورو میں عوام کو ریلیف دینے والی اشیاء کی گزشتہ 6ماہ سے قلت چینی 85روپے فی کلو ملنے لگی پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارگردگی سوالیہ نشان تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سمیت دارلحکومت مظفرآباد میں گزشتہ 6ماہ سے یوٹیلیٹی اسٹوروں پر چینی ٬شکر ٬سوجی ٬دالیں ٬چاول ٬آٹا نایاب جبکہ دوکانوں میں بلیک کے حساب سے فروخت ہونے لگا پرائس کنٹرول کمیٹی اپنے دفاتروں تک محدود چیک ان بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ہر دوکاندار کی اپنی من پسند ریٹ چسپا ء رکھیں ہیں جس سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے پرائس کنٹرول کمیٹی نوٹس لیتے ہوئے آزادکشمیر سمیت دارلحکومت مظفرآباد میں پائے جانے والا اشیاء خوردونوش کا بحران حل کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کریں جس سے غریب طبقہ دو وقت کی روٹی کھا سکے ۔

متعلقہ عنوان :