روس کی شام میں داعش کے خلاف ترکی کو حاصل کامیابیوں پر مبارک باد

ایردوآن اور پوتن کی عراق اور شام کی صورت حال پر بات چیت٬حلب میں انسانی امدادپہنچانے پربھی تبادلہ خیال

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:20

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نیاپنے روسی ہم منصب ولادیمر پوتن کے ساتھ شام اور عراق کی تازہ ترین صورت حال اور انسداد دہشت گردی پر بات چیت کی۔ ترکی کی ایک خبر رساں ایجنسی نے انقرہ میں ایوان صدارت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں سربراہوں نے ترکی اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران شام کے شہر حلب میں جھڑپوں کے روکے جانے اور شہر کے اندر ضرورت مندوں کو انسانی امداد پہنچانے کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پوتن نے شام میں داعش تنظیم کے خلاف ترکی کو حاصل ہونے والی کامیابیوں پر ایردوآن کو مبارک باد دی۔ترکی اور روس کے سربراہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں قائم تعلقات کو بہتر بنانے کا عزم دہرایا جن میں توانائی ٬ معیشت اور تجارتی تبادلہ خاص طور پر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :