ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کیلئے مظفرآباد میں ٹریفک جام ایک بڑا مسئلہ بن گیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:07

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کیلئے مظفرآباد میں ٹریفک جام ایک بڑا مسئلہ بن گیا چہلہ پل ٬پلیٹ ٬سی ایم ایچ روڈ ٬نیلم پل٬ٹاہلی منڈی ٬اولڈ سیکرٹریٹ سمیت دیگر شہرائوں پر اکثر ٹریفک جام رہنے لگی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے منٹوں کا سفر گھنٹوں میںطے ہونے لگا جوکہ ٹریفک پولیس کیلئے لمحیہ فکریہ ہے تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد میںسڑکوں کو کشیدہ کرنے کے علاوہ ناجائز تجاویزات کا بھی خاتمہ کردیا گیا نلوچھی برج بھی ٹریفک جام کا مسئلہ حل نہ کرسکا ڈپٹی ٹائم کے اوقات اکثر مقامات پر ٹریفک جام رہتی ہے جس کے باعث سفر کرنے والے خواتین ٬بزرگ٬افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کا چیک ان بیلنس نہ ہونے کے باعث بے لگام ہوگئے اکثر مقامات پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار چند روپے کے خاطر بڑی بڑی گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے دیتے ہیں جس کے باعث ٹریفک جام رہتی ہے جبکہ سرجنٹ ایڈیشنل سرجنٹ سمیت دیگر ASIحضرات بھی ٹیکٹوں کی رقم میں اضافہ کرنے کیلئے مختلف چورئوں اور موڑوں پر کھڑے ہوکر تھوک کے حساب سے اپنا چلان کاٹ کر ٹوٹل پورا کر دیتے ہیں جس کے باعث اعلیٰ افسران کو ماہوار لاکھوں روپے کا فائدہ ہونے کا ساتھ ساتھ خود بھی ہزاروں روپے کمانے لگے جس کے باعث ان ٹریفک اہلکاروں کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے کہ ٹریفک جام ہے یا بحال ہے اعلیٰ افسران بھی فون یا وارلیس سیٹ پر سب اوکے کی رپورٹ لینے لگے جبکہ اہلیان مظفرآباد نے ڈپٹی انسپکٹر ٹریفک جنرل پولیس اور ایس ایس پی مظفرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹیکٹنگ کا سلسلہ ختم کر کے شہر میں ٹریفک بحال کرنے کیلئے موثر اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :