کرالہ گنڈ میں ایک ہی خاندان کے 11افراد کی گرفتاریاں٬ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ باب ہے ٬ تحریک حریت

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی طرف سے وادی بھر میں پولیس کے کریک ڈائون کی شدید مذمت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:07

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیںتحریک حریت جموںوکشمیر نے بھارتی پولیس کی طر ف سے کپواڑہ کے علاقے کرالہ گنڈ میںایک ہی خاندان کے 11افراد کو گرفتاری کو کشمیرکی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیاہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ یہ واقعہ21ویں صدی کابھارت نواز پی ڈی پی کی کٹھ پتلی انتظامیہ کا حکومت کا ’تاریخی کارنامہ‘ ہے جو جمہوریت٬ انسانیت اور کشمیریت کے نام پر انجام دیاگیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ مخلوط کٹھ پتلی انتظامیہ کی تاریخ ایسے ہی کارناموں سے عبارت ہے۔ عوامی انقلاب کو دبانے کے لیے جس طرح بھارتی پولیس٬ سینٹرل ریزروپولیس فورس اور اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں نے نہتے کشمیریوں پرمظالم کے پہاڑ توڑے ہیںوہ کیا کم تھے کہ اب لوگوںکو کھلے عام فوجی محاصروں٬ کریک ڈائونز ٬ چھاپوں٬ گرفتاریوں اور تلاشیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ادھرجموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ایک بیان میں تحریک حریت ٬جماعت اسلامی ٬امت اسلامی اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کے قائدین اور کارکنوں ٬ علماء کرام اور ائمہ مساجد کی گرفتاریوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ خیالات کی جنگ کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں نے جموںوکشمیر کو نازی کیمپ جیسی صورت حال سے دوچار کردیا ہے۔بیان میں علمائے دین اور ائمہ حضرات کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا گیاکہ اگریہ سلسلہ بند نہ کیاگیا تو انتظامیہ کوشدید عوامی غم و غصے کا سامنا کرنا پڑیگا۔

متعلقہ عنوان :