مقبوضہ کشمیر‘ کٹھ پتلی انتظامیہ نے آزادی کے حق میں مظاہروں میں حصہ لینے پر 12سرکاری ملازمین برطرف کر دیئے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:04

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء)مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت نے آزادی کے حق میں مظاہروںمیں حصہ لینے کی پاداش میں ایک درجن کے قریب سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے بھارتی پولیس نے کشمیریونیورسٹی کے اسسٹنٹ رجسٹرار سمیت 36 سرکاری ملازمین کے خلاف جھوٹے مقدمات تیار کرلیے ہیںجن میں سے 12کونوکریوں سے برطرفی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

چھتیس ملازمین میں سے 20 کا تعلق محکمہ تعلیم ٬ 3کا محکمہ خوراک٬ ریونیو٬ زراعت اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے دو دو جبکہ محکمہ دیہی ترقی اور اینمل ہسبنڈری٬ حسابات اور خزانہ٬ فشیریز٬ جنگلات٬صحت٬ فائر اور ایمرجنسی اورمحکمہ سروسز کا ایک ایک ملازمین شامل ہیں۔ ان ملازمین میں سے کئی ایک کوگرفتار بھی کیا گیا ہے جبکہ چند ایک پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ بھی لاگو کیا جا چکا ہے۔