حافظ آباد٬ چھ نوجوان غیر قانونی طریقہ سے یونان جانے کی کوشش میں حادثہ کا شکار٬ایک جاں بحق ٬5لاپتہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 13:04

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) حافظ آباد کے چھ نوجوان غیر قانونی طریقہ سے یونان جانے کی کوشش میں تُرکی کے قریب کشتی حادثہ کا شکار ہو گئے ٬حادثہ کے باعث ایک نوجوان جاں بحق جبکہ پانچ لاپتہ ہوگئے جاں بحق ہونے والے عصمت اللہ کی لاش جب گھر پہنچی تو کہرام برپا ہو گیا۔حافظ آباد کے رہائشی چھ نوجوان عصمت اللہ٬آصف٬شاہنواز٬ناصر٬عصمت جگ اور جاذب موہل روزگار کے سلسلہ میں یونان اور اٹلی جانا چاہتے تھے ترکی سے یونان جاتے ہوئے انکی کشتی ڈوب گئی ۔

زرائع کے مطابق ان کی کشتی ترکی کے قریب سمندری تیز لہروں کی نظر ہو کر الٹ گئی جس سے تمام افراد ڈوب گئے ٬ڈوب کر جاں بحق ہونے والے عصمت اللہ کی لاش اسکے آبائی گائوں چک چٹھہ پہنچا دی گئی ۔

(جاری ہے)

لاش جب گھر پہنچی تو علاقہ بھر میں کہرام برپا ہو گیا ۔متوفی عصمت اللہ کے خاندانی زرائع کے مطابق وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ روزگار کے سلسلہ میں یونان جانا چاہتا تھا ۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کے باقی پانچ نوجوان بھی ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں ۔دوسری جانب ایف آئی اے نے انسانی سمگلر خالد سعید کا گرفتار کر لیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔کشتی حادثہ میں جاں بحق اور لاپتہ ہونے والوں کا تعلق حافظ آباد کے گائوں چک چٹھہ٬پیر کوٹ اور بھون کلاں سے ہے

متعلقہ عنوان :