انجینئرنگ یونیورسٹی نے فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کا اعلان کردیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:59

پشاور۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورنے جلوزئی کیمپس کیلئے بیسک سائنس ‘انڈسٹریل انجینئرنگ سول انجینئرنگ ‘ ٹیکنیکل انجینئرنگ اور الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لئے سکالر شپ پر اساتذہ کو بھجوانے کے پروگرام کا اعلان کردیا ٬اس حوالے سے ڈین فیکلٹی نے فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت سکالر شپ پروگرام کا باقاعدہ اعلان کیاہے۔