کینیڈا کی آئل و گیس پائپ لائن کمپنی کا 5 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:59

اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) کینیڈا کی آئل و گیس پائپ لائن کمپنی ’’این برج‘‘ نے اپنے 5 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انبریج حکام نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا اور امریکا میں 530 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

این برج نے شمالی امریکا میں 86 ہزار کلومیٹر سے زائد آئل و گیس پائپ لائنوں پر مشتمل توانائی کا سب سے بڑا انفراسٹرکچر بنانے کیلئے گزشتہ ماہ اپنی امریکی حریف کمپنی ’’سپیکٹرا انرجی‘‘ کو 28 ارب ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا تھا۔

این برج کی ترجمان سوزان ولٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ ملازمین کی تعداد میں کمی کرنے کے فیصلے کا تعلق سپیکٹرا انرجی کو خریدنے کے معاملے نہیں ہے۔ یاد رہے کہ این برج نے گزشتہ سال نومبر میں بھی اپنے 5 فیصد ملازمین کو فارغ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :