روس حلب پرحملے کے لیے بحری قوت مجتمع کررہا ہے٬ نیٹو حکام

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:58

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) شمالی اوقیانوس کے فوجی اتحاد ’’نیٹو‘‘ کے ایک سینئر سفارتکار نے کہا ہے کہ مغربی انٹیلی جنس اداروں کو ملنے والی معلومات سے پتا چلا ہے کہ روس شام کے جنگ سے تباہ حال شہر حلب پر ایک بڑے حملے لیے بحری قوت مجتمع کررہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روس کا ایک جنگی بحری بیڑہ اور دیگر جنگی کشتیاں شام کے ساحل کی طرف روانہ کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق غالب امکان یہی ہے کہ روس مشرقی حلب پر فیصلہ کن اور انتہائی خوفناک حملے کے لیے بحری قوت مجتمع کررہا ہے۔ نیٹو کے سفارت کار نے امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سرد جنگ کے بعد پہلی بار روس نے اپنا ایک بحری بیڑہ شمالی شام کے ساحل پر لنگر انداز کیا ہے جب کہ کئی جنگی جہاز البلصیق کے مقام پر پہنچائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روسی بحریہ کی اس نقل وحرکت کا مقصد دوستانہ ماحول نہیں بلکہ روس حلب پر اپنی فتح کے جھنڈے گاڑنے کے لیے سمندر سے بڑے حملے کی تیاری کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :