لسبیلہ میں کان میں پھنسی 2چینی انجینئروں کی لاشیں نکال کر کراچی منتقل کر دی گیئں

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) لسبیلہ میں کان میں پھنسے 2چینی انجینئروں کی لاشیں نکال کر کراچی منتقل کر دی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں دھودھرپروجیکٹ کے تحت معدنیات کی تلاش کے کام کے دوران منہدم ہونے والے کنراج کان میں پھنسے 2چینی انجینئروں کی لاشیں 27 روز بعد نکال لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کان میں پھنسے مقامی محنت کش کو نکالنے کا کا م تا حال جاری ہے۔ کان 24ستمبر کی صبح دس بجے کان کنی کے دوران چین ٹوٹنے کی وجہ سے ایک لفٹ 700 فٹ گہرائی میں جاپھنسی تھی جس میں دو چینی انجینئرز اور مقامی محنت کش موجودتھے۔جن کو نکالنے کے لئے مسلسل کوششیں کی گئیں اوربالآخر دو چینی انجینئروں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں لاشوں کو ایف سی اور پولیس کی سیکیورٹی میں خصوصی ایمبولنس کے ذریعے کراچی روانہ کردیاگیا ہے۔ کا ن میں پھنسے مقامی محنت کش محمد انور جاموٹ کی تلاش کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :