ایک ہفتے میں شمالی کوریا کا دوسرا ناکام میزائل تجربہ٬امریکا کی تنقید

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:53

سیئول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے درمیانے فاصلے سے ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے کے دوران ناکام ہونے واالا یہ دوسرا تجربہ ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ میزائل امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔اس میزائل کو رواں برس آٹھ بار ٹیسٹ کیا گیا تاہم یہ صرف ایک بار ہی کامیاب رہا۔ اس میزائل کی رینج کا اندازہ 4000 کلومیٹر لگایا گیا ہے۔ماہرین کو خدشہ ہے کہ یہ میزائل اگلے برس تک فعال ہو سکتا ہے۔دوسری جانب امریکا نے میزائل تجرے کی کوشش پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مزید اشعال انگیزی بڑھے گی۔