ترک فضائیہ کے شام کے کرد علاقے پر حملے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:53

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ترک فضائیہ نے شام میں کرد علاقے میں ایک گاؤں پر بمباری کی ہے۔اطلاعات کے مطابق ان حملوں کا ہدف کردوں کے پیپلز پروٹیکشن یونٹ کے جنگجو تھے۔

(جاری ہے)

ترک میڈیا نے جمعرات کے روز بتایا کہ حلب کے شمال میں مارات ام حاؤش نامی علاقے میں بمباری کی گئی۔ گزشتہ روز ترک میڈیا نے یہ بھی کہا تھا کہ پیش مرگہ ملیشیاء کے عسکریت پسندوں نے ترک فورسز پر حملے کیے ہیں۔ کرد ملیشیا کو امریکی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ اسے ایسے کسی حملے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :