حلب میں بمباری٬ جرمنی اور فرانس کی روس پر شدید تنقید

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:53

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) فرانس کے صدر فرانسوا اولاندے اور جرمن چانسلر انجلا مرکل نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات میں شامی شہر حلب پر فضائی حملوں پر ناراضگی کا اظہار کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے صدر پوٹن پر واضح کیا کہ اس تناظر میں روس پر مزید پابندیوں کا نفاذ خارج از امکان نہیں۔

(جاری ہے)

برلن میں ان تینوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے بعد اولانڈ نے کہا کہ حلب میں جنگی جرائم کیے جا رہے ہیں اور شامی حکومت اور اس کے حامی فوری طور پر وہاں بمباری روکیں۔ جرمن چانسلر نے ان فضائی حملوں کو ’غیرانسانی‘ اور ’ظالمانہ‘ قرار دیا۔ شامی تنازعے میں روسی شمولیت کے حوالے سے یورپی یونین کا ایک سربراہی اجلاس بھی عنقریب ہونے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :