اقوام متحدہ کے منصوبے کے مطابق یمن میں فائربندی کا نفاذ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:53

․ صنعا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) یمن میں بدھ اور جمعرات کے درمیان شب سے فائربندی پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے منصوبے کے مطابق فائربندی کے دوران فریقین پر زور ڈالا جا رہا ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعے 18 ماہ سے جاری مسلح تنازعے کو حل کرنے کی ایک اور کوشش کریں۔

(جاری ہے)

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اسماعیل اولد شیخ احمد نے پیر کے روز فائربندی منصوبے کا اعلان کیا تھا٬ جس کی ابتدائی مدت 72گھنٹے ہے۔ اس اعلان کے بعد سعودی قیادت میں اتحادی فورسز نے بھی اس فائربندی پر عمل درآمد کی توثیق کی تھی۔ فائربندی وقفے کے دوران تنازعے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :