کو آپریٹو بنک کی طرف سے فصل ربیع کے لئے کاشتکاروں میں 2ارب 50 کروڑ روپے کے قرضوں کی تقسیم

قرضے زرعی کو آپریٹو سوسائٹیوں کے ذریعے ممبران میں آ سان شرائط پر تقسیم کئے جا رہے ہیں٬ وزیر کو آپریٹو

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:52

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پراونشل کو آپریٹو بنک نے فصل ربیع کے لئی 2 ارب 50 کروڑ روپے کے قرضے زرعی کو آپریٹو سوسائٹیوں کے ذریعے آ سان شرائط پر تقسیم کر دئیے ہیں٬حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں جن کاشتکاروں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ان کو تر جیح دی جا رہی ہے تاکہ وہ متا ثرہ رقبہ پر زیادہ سے زیادہ غذ ائی اجناس پیدا کر کے اپنے نقصان کی تلافی کر سکے۔

۔

(جاری ہے)

صو بائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے اپنی رہائش گاہ پر کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ کو آپریٹو بنک کی تمام شاخوں کو کمپیو ٹرائزڈ کر دیا گیا ہے اور اے ٹی ایم مشینیں بھی نصب کر دی گئی ہیں۔صوبے کے تمام بنک افسران و اہلکاران کی ٹریننگ کا عمل بھی جاری ہے ۔جس کی بنا پربنک تیز رفتار ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو ہے۔انہوں نے کہا کہ بنک کاشتکاروں کو زرعی آلات کی خریداری میں بھی قرضہ جات کی فراہمی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :