کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے نیا احتجاجی کلینڈر جاری

٬ 26 اور 27 اکتوبر کو ہڑتال میں کوئی نرمی نہیں ہو گی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:52

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس نے احتجاجی پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے آج جمعہ سے 27 اکتوبر کے ایک اور احتجاجی کلینڈر جاری کیا ہے جس کے مطابق جمعہ 21 ٬ 26 اور 27 اکتوبر کو مکمل ہڑتال جبکہ باقی دنوں کے لئے شام پانچ بجے سے صبح ساتھ بجے تک نرمی رکھی گئی ہے نئے احتججای کلینڈر کے مطابق کل حریت چیئرمین سید علی گیلانی صبح 11 بجے عوام سے خطاب کریں گے کلینڈر کے مطابق لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقہ انتخابات میں مقامی ممبران اسمبلی کی رہائش گاہوں کی طرف مارچ کرتے ہویء تین دنوں تک ان کے گھروں کے سامنے احتجاج کریں ۔

24 اکتوبر کو درگمولہ ٬ سنگرامہ ٬ آرین ٬ پارنیووالا ٬ ہارون ٬ شادی مرگ ٬ کاپران بہی باغ ٬ کھوری پورہ کی طرف مارچ کرنے کے لئے کہا گیا ہے لوگوں نے کہا ہے کہ وہ صبح سات بجے کپواڑہ سے درگمولہ ٬ بارہمولہ سے سنگرامہ ٬ بانڈی پورہ سے آڈین ٬بڈگام سیس پارنیہ ص٬ گاندریل سے لاء سرینگر سے ہارون ٬ پلوامہ سے شادی مرگ ٬ شوپیاں سے کاپرن ٬ کولگام سے بہی باغ اور اسلام آباد سے کھوری پورہ تک مارچ کریں ۔

(جاری ہے)

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ جگہوں پر نماز ظہر سڑکوں پر ادا کریں ۔ 25 اکتوبر کو خواتین کے دن کا اعلان کیا گیا ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقامی محلوں اور گائوں اور قصبہ جات میں جمع ہو کر نماز عصر ادا کریں ۔ اس کے علاوہ لوگوں کو ہاتھوں میں جھنڈے ٬ پلے کارڈ اور بینرز اٹھانے کے لئے کہا گیا ہے جن پر آزادی کے نعرے درج ہوں ۔ 26 اکتوبر کو ہڑتال میں نرمی نہیں ہو گی ۔ 27 اکتوبر کو آر پار کشمیریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سرینگر کی اسمبلی کی طرف مارچ کریں ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :