Live Updates

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس

دو نومبر کے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی پر غور ٬ سپریم کورٹ کی طرف سے وزیر اعظم کو نوٹس جاری ہونے پر اطمینان کا اظہار

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے دو نومبر کے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز عمران خان کی زیر قیادت تحریک انصاف کی پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا اجلاس میں دو نومبر کے احتجاج کی حکمت عملی پر غور کیا گیا اجلاس میں عمران خان ٬ شاہ محمود قریشی ٬ اسحاق خاکوانی ٬ جہانگیر ترین کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوئے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کی طرف سے وزیر اعظم نواز شریف کو نوٹس جاری ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے کہ اب سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا ۔

(جاوید)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات