امریکہ: رہائشی عمارت میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ٬ 7 افراد زخمی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:28

پورٹ لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) امریکی شہر پورٹ لینڈ کی ایک رہائشی عمارت میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے سات افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پورٹ لینڈ کے شمالی حصے میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں رہائشی عمارت میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں تین فائڑ فائٹرز سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے عمارت کو شہریوں سے خالی کرا لیا ہے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :