جرمنی٬ساتھی کی گرفتارپردائیں بازو کے بنیاد پرست کی فائرنگ سے چاراہلکارزخمی

پولیس نے دائیں بازوکے گھر پر چھاپہ مارکر ہتھیارقبضے میں لیے توبنیادپرستوں نے فائرنگ کردی٬حکام

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:25

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) جرمنی میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ کے رکن نے فائرنگ کر کے چار پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی میں یہ واقعہ اٴْس وقت پیش آیا جب پولیس اسے وارنٹ پہنچانے گئی۔ زخمی ہونے والے اس شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔جرمن علاقے مِڈل فرانکونیا کی پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پیش آنے والے اس واقعے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ دائیں بازو کی تحریک کے ایک رٴْکن کی گرفتاری عمل میں آئی۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والے ایک پولیس افسر کی حالت تشویشناک ہے۔جرمن ریاست باویریا کے وزیر داخلہ یوآخم ہیرمان کے مطابق اس حملے کے تناظر میں حکام کو دائیں بازو سے تعلق رکھنے والوں کی طرف سے خطرات کو سنجیدگی سے لینا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا جائزہ لینا ہو گا کہ ’’رائش بٴْرگر‘‘ نامی اس تنظیم کے ارکان کس حد تک ہتھیاروں کے مالک ہیں۔پولیس نے ایک 49 سالہ شخص کے گھر پر چھاپہ مارا جس کا مقصد اس شخص کے پاس موجود ہتھیاروں کو اپنے قبضے میں لینا تھا کیونکہ حکام کے خیال میں اس کے پاس ہتھیاروں کی موجودگی خطرناک ہو سکتی تھی۔ تاہم یہ ہتھیار قانونی تھے۔

متعلقہ عنوان :