جواہرلال نہرویونیوسٹی کے طلباء ساتھی کی عدم بازیابی پر سراپا احتجاج

طلباء نے ایڈمن بلاک کا محاصرہ کرلیا٬ وی سی محصور٬تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئیں

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) بھارت میں ساتھی طالب علم کی عدم دستیابی پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبا ء نے ایڈمن بلاک کا محاصرہ کر لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالب علم کی عدم بازیابی پر طلباء سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے اشتعال میں آکر ایڈمن بلاک کا محاصرہ کر لیا ہے جس سے وائس چانسلر محصور ہو کر رہ گئے ۔

(جاری ہے)

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلباء ساتھی کے لاپتہ ہونے کے بعد شدید غم و غصے کے عالم میں تھے اور انہوں نے اس کی عدم بازیابی پر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے ایڈمن بلاک کے گرد محاصرہ کر لیا جس سے تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہو کر رہ گئیں ٬طلبا ء یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کر تے رہے کہ طالب علم کو فی الفور بازباب کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :