یمن میں لڑائی٬اہم باغی کمانڈرسمیت 14جنگجو ہلاک

لڑائی میں منحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار کرنل الدیلمی٬ ھشام الدیلمی اور کمال الدیلمی بھی ہلاک ہوئے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:22

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) یمن کے مختلف علاقوں میں جاری لڑائی کے دوران ایران نواز حوثی باغیوں اورمنحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے متعدد وفادار اہم جنگجو کمانڈروں سمیت 14افراد ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صعدہ گورنری کے شمال مشرقی علاقب البقع اور مآرب کے مغرب میں صرواح کے محاذ پر حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان خون ریز جھڑپیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا کہ صرواح کے محاذ پر حکومتی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی میں منحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار کرنل الدیلمی٬ ھشام الدیلمی اور کمال الدیلمی ہلاک ہوگئے۔اس کے علاوہ شمال مشرقی صعدہ میں بھی علی صالح کے حامی کرنل عبدالطیف حاتم کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ۔ اسی علاقے میں حوثی کمانڈر ابو علی عبداللہ محمد الحوثی سمیت کئی دوسرے جنگ جو بھی مارے گئے۔ خیال رہے کہ یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب اقوام متحدہ اور عرب اتحاد نے یمن میں تین دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :