نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اکتوبر 2016ء) : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیپرا حکام نے بتایا کہ کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے تحت جولائی کے لیے بجلی کی قیمت میں 15 پیسے فی یونٹ جبکہ اگست کے لیے 23 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق ٹیرف میں اضافہ کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ 50 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اس کا اطلاق نہیں کا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :