پانامہ لیکس کا معاملہ ، وزیر اعظم نوا زشریف نے رفقا کو طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:15

پانامہ لیکس کا معاملہ ، وزیر اعظم نوا زشریف نے رفقا کو طلب کر لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اکتوبر 2016ء) : پانامہ لیکس کے معاملے پر مشاورت کے لیے وزیر اعظم نوا زشریف نے رفقا کو طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوا زشریف نے پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹس پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو طلب کیا ہے۔

علاوہ ازیں اٹارنی جنرل ، سیکرٹری قانون اور وزیر قانون بھی اس مشاور کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف رفقا سے مشاورت میں پانامہ لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جمع کروانے والے جواب سے متعلق بات کریں گے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے خلاف دائر درخواستوں پر وزیراعظم نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز، داماد کیپٹن (ر) صفدر، حسن نواز، حسین نواز، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین ایف بی آر اور اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت کو آئندہ دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :