ْخواتین سے متعلق گفتگو نہ صرف نازیبا بلکہ اشتعال انگیز بھی تھی٬ ٹرمپ کی بیٹی بھی پھٹ پڑیں

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:04

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) امریکا میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی نے خواتین سے متعلق اپنے والد کی گفتگو کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کے والد نے معافی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ان کے والد کی خاتون سے متعلق گفتگو نہ صرف نازیبا بلکہ اشتعال انگیز بھی تھی۔ آئیوانکا نے کہاکہ 2005اکی گفتگو کو اب منظر عام پر لایا گیا لیکن پھر بھی ان کے والد نے معافی مانگی جو قابل تعریف ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ٹرمپ نے 2005میں ایک تقریب کے دوران خاتون سے نازیبا حرکات کی تھی۔ اس سے قبل ٹرمپ کی بیوی میلانیا بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی خاتون سے نازیبا حرکات کی مذمت کرچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :