کراچی میں سرچ آپریشن٬3 ملزمان گرفتار ٬25 زیر حراست

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار جبکہ 25 کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ پیرمحمد شاہ کے مطابق منگھوپیر روڈ پر کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر علاء الدین کو گرفتار کرلیا گیا جس کا تعلق منشیات فروش نواب کٹنگ گروپ سے ہے۔ملزم نے 50 ہزار روپے کے عوض سائٹ میں تین شہریوں کو قتل کیا تھا۔

ملزم نے کٹی پہاڑی پر منشیات بیچنے کے تنازعے پر بھی ایک شخص کو قتل کیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے اسلحہ٬منشیات اور دستی بم ملا ہے۔مومن آباد میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا۔ زیرحراست افراد کے اہلخانہ نے تھانے کے باہر احتجاج کیا اور کہا کہ لیڈی کانسٹیبلز کے بغیر آپریشن کرکے پولیس چار دیواری کا تقدس پامال کررہی ہے۔ لیاقت آباد کی بندھانی کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جسکے دوران5مشتبہ افراد کو حراست لے لیا گیا۔ بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ٬ موٹرسائیکل اور منشیات برآمد کی ۔

متعلقہ عنوان :