کراچی٬مختلف علاقوں میں فائرنگ ٬ تین افراد جاں بحق٬دوزخمی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ کراچی کے علاقے لیاری میٹھادر صرافہ بازار میں بیکری پر موٹر سائیکل سوار ملزموں نے دو افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ٬ زخمی کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت ممتاز اور اختر کے ناموں سے کر لی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا جبکہ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ فائرنگ گینگ وار کے بھتہ خور گروپ نے کی ۔ ادھر لانڈھی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب فائرنگ سے ریحان اور لیاری کے علاقے آٹھ چوک کے قریب شہباز زخمی ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :