کشمور٬ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے پانچ بچوں سمیت سات افراد جاں بحق٬8زخمی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:56

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) کشمور کی تحصیل تنگوانی میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گر گئی ٬ حادثے کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔ تنگوانی کے علاقے گڈو بیراج کے قریب ٹریکٹرٹرالی کھائی میں جاگری ۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں پانچ بچوں اور دو خواتین سمیت سات افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔