Live Updates

سپریم کورٹ نے بادشا کو قانون کے نیچے لانے کے لئے آج پہلا قدم اٹھایا٬عمران خان

میگنا کارٹا میں بادشاہ کو قانون کے تابع بنایا گیا ‘ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس بھیج کر طلب کیا اس پر خوش ہوں‘ تمام تفتیشی اور تحقیقاتی اداروں کو پانامہ پیپرز سکینڈل پر حرکت میں آنا چاہئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج پہلا قدم سپریم کورٹ نے بادشا کو قانون کے نیچے لانے کے لئے اٹھایا ہے‘ میگنا کارٹا میں بادشاہ کو قانون کے تابع بنایا گیا ‘ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس بھیج کر طلب کیا ٬ اس پر میں خوش ہوں‘ تمام تفتیشی اور تحقیقاتی اداروں کو پانامہ پیپرز سکینڈل پر حرکت میں آنا چاہئے۔

جمعرات کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بادشاہ کو قانون کے نیچے لے آنے کے لئے آج پہلا قدم اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ میگنا کارٹا میں بادشاہ کو قانون کے تابع بنایا گیا ۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو طلب کیا اور نوٹس جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

اس بات پر خوش ہوں۔ جب یہ کیس شروع ہوگا تو وہ چیزیں سامنے آئیں گی جو چھپائی گئی ہیں۔

اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو سیاسی جماعتوںکا احتجاج کرنا بنیادی حق ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کو خود کو اصولاً پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنا چاہئے تھا لیکن صرف پیشکش کی ۔ نیب‘ ایف بی آر سارے اداروں کو پانامہ لیکس پر سرگرم ہونا چاہئے تھا اور تمام تفتیشی اور تحقیقاتی اداروں کو پانامہ پیپرز سکینڈل پر حرکت میں آنا چاہئے۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ انتخابی عذرداریوں سے متعلق درخواستیں سنے۔ جو پیسہ بناتا ہے وہ دھاندلی کرکے الیکشن میں آتا ہے ادارے کمزور ہونے سے کرپشن زیادہ اور مضبوط ہونے سے کم ہوتی ہے۔ (ن غ)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات