پارہ چنار اور کرم ایجنسی سے سینکڑوں افرادکی آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان
میاں محمد ندیم جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:42
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اکتوبر۔2016ء) پارہ چنار اور کرم ایجنسی سے سینکڑوں افرادنے جنرل (ر) پرویز مشرف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو فقیر حسین طوری اور نواب علی کی قیادت میں پارہ چنار اور کرم ایجنسی سے مختلف افراد پر مشتمل لوگوں کے وفد نے اے پی ایم ایل کے مرکزی دفتر میں پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سے ملاقات کی۔
وفد میں اکبر حسین بنگش، علی اصغر، بلال حسین سید ذوالفقار حسین کاظمی، حبیب حسین اور دیگر شامل تھے۔وفد کے اراکین نے جنرل(ر) پرویز مشرف کو پاکستان کا بہترین راہنما قراردیتے ہوئے کہا کہ 2005کے زلزلہ میں جنرل(ر)پرویز مشرف کی حکومت نے جس طرح بحالی کاکام کیا،ناقابل فراموش ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت آل پاکستان مسلم لیگ ہی کی قیادت ایسی ہے جو ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ڈاکٹر محمد امجد نے وفد کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے درست فیصلہ کیاہے۔محب وطن لوگ اور محب وطن قیادت ہی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔اس موقع پر فیڈرل کیپیٹل کے جنرل سیکرٹری حاجی مطلوب احمد،شعبہ خواتین کی صدر سیدہ فردوس اور ہیومن رائٹس کے صدر ریاض خان اور دیگر بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.