امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:26

نیو یارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ درجہ حرارت میں کمی کی پیشگوئی کے باعث قدرتی گیس کی طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران قدرتی گیس کے آئندہ ماہ ترسیل کے سودے 1.9 سینٹ یا 0.6 فیصد کے اضافے سے 3.263 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹس میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :