مشرقی یوکرین میں باغی کمانڈر کی آخری رسومات میں ہزاروں افراد کی شرکت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:23

جکارتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)یوکرین کے مشرقی حصے کے معروف روس نواز علیحدگی پسند کمانڈر اور رہنما آرسین پاولوف کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ تدفین میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق33 سالہ پاولوف کی رسومات ڈونیتسک کے اوپیرا ہاؤس میں ادا کی گئیں۔ وہ گزشتہ اتوار کو اپنی رہائشی عمارت کی لفٹ میں نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔ پاولوف نے ایک مرتبہ اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے ہاتھوں 15 جنگی قیدیوں کو ہلاک کیا۔