انڈونیشیا٬ صدر کا بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مجرموں کی سزا کے فیصلے کا دفاع

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:23

جکارتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مجرموں کو کیمیائی طریقے سے سزا دینے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنسی زیادتی کے مجرموں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور نہ کوئی رعایت برتی جا سکتی۔ انسانی حقوق کی تنظیمں اور ڈاکٹر اس سزا کی مخالفت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ مئی میں ایک چودہ سالہ بچی کے ساتھ ہونے والے اجتماعی زیادتی کے واقعے کے بعد انڈونیشی صدر نے اس تناظر میں قوانین کو بہت سخت کر دیا ہے۔ انڈونیشی ڈاکٹروں کی تنظیم کے مطابق ان کا کوئی رکن اس طریقہ کار پر عمل نہیں کرے گا۔