یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں روس پر پابندیوں کی بات نہیں کی جائے گی٬ ڈونلڈ ٹسک

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:23

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں روس پر عائد پابندیوں کے تناظر میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹسک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2 روزہ اجلاس میں روس کے ساتھ تعلقات کی نوعیت پر بات ہو سکتی ہے٬تاہم اس دوران فیصلے نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں روسی فضائی حملوں کے موضوع پر بھی بات کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :