جازان:موبائل فون کی دکانوں پر انسپیکشن ٹیموں کی کاروائی، متعدد بند

جمعرات 20 اکتوبر 2016 10:10

جازان:موبائل فون  کی دکانوں پر انسپیکشن ٹیموں کی کاروائی، متعدد بند

جازان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) : جازان میں وزارتِ لیبر کی ٹیموں نے متعدد دکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیاہو اہے ۔ ان چھاپوں کے دوران 80دکانداروں کو سعودائزیشن کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔ معائینہ ٹیم کے سربراہ کا کہناتھا کہ وہ موبائل فون کے شعبے میں سعودائزیشن کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا مقصد موبائل فون کی دکانوں پر سعودی نوجوانوں اور شہریوں کو روزگار کے مواقع دیناہے ۔

پچھے کچھ دنوں میں مختلف علاقوں میں تقریباََ70سے زائد معائینے کیئے گئے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ ان دکانوں پر صرف سعودی شہری ہی ملازم ہپونے چاہیئے ۔ معائینوں کے دوران مختلف دکانوں پر 80 ملازمین کے لیئے آسامیاں خالی تھیں ۔ کوششیں کا جا رہی ہیں کہ سعودی شہریوں کو ملازمت کے مواقع ضرور ملیں ۔