جاپان کے مشرقی علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ٬کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:20

ٹوکیو ۔ 20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) جاپان کے مشرقی علاقوں میں جمعرات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر شدت 5.3ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

جاپانی حکام کے مطابق یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے آیا اور اس کا مرکز جاپان کے مشرقی علاقے میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی سونامی وارننگ کا اجرا نہیں کیا گیا اورکسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :