صومالیہ میں ’’الجزیرہ‘‘ کا صحافی ساتھی کیمرہ مین سمیت گرفتار

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:20

موغادیشو ۔ 20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) صومالی حکام نے الجزیرہ سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی حمزہ محمد کو سہولت کار اور ساتھی کیمرا مین سمیت اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ الشباب کے شدت پسندوں کے زیر کنٹرول علاقے سے ہو کر دارالحکومت واپس پہنچے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا رپوٹس کے مطابق صومالی صحافیوں کی قومی یونین کے سیکرٹری جنرل محمد ابراہیم معلمو نے تینوں افراد سے جیل میں ملاقات کی اور حکومت سے اِن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کی غرض سے موغادیشو سے باہر گئے۔

صومالیہ کے وزیر اطلاعات محمد عبدی ماریے نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ تین صحافیوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز اٴْن سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔ اٴْنھوں نے کہا کہ ’’جہاں تک ہم اِن صحافیوں کو جانتے ہیں٬ وہ حکومت٬ وزارتِ اطلاعات اور سلامتی کے اداروں کو بغیر بتائے ملک میں داخل ہوئے اور دہشت گردوں کے زیر قبضہ خطے میں گئے جہاں ان کی آؤ بھگت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :