حلب میں امن معاہدے پر عمل درآمد کا دورانیہ کافی نہیں٬ اقوام متحدہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:19

اقوام متحدہ ۔ 20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے شام کے شہر حلب میں امن معاہدے پر عمل درآمد کا دورانیہ کافی نہیں٬ جس دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر محصور شہری آبادی کو امداد فراہم کی جاسکے۔اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی برادری کے ترجمان ژاں لئرکی نے کہا اس سے پہلے کہ ہم کوئی با معنی عمل کریں ہمیں سارے فریق سے یقین دہانی درکار ہے۔

(جاری ہے)

لئرکی نے کہا کہ روس کے جانب سے تین گھنٹے کا اضافہ کافی نہیں۔ اٴْنھوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ چاہتا ہے کہ کم از کم48 گھنٹوں تک وقفہ جاری رہے تاکہ اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والی امدادی ٹیموں کو متحرک کیا جاسکے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ حلب کے مشرقی حصے اور سینکڑوں دیگر مقامات پر تقریباً 250000 شہری آبادی کو رسد کی شدید ضرورت ہے٬ جنھیں طبی دیکھ بھال اور انخلا کی بھی ضرورت ہے۔عالمی ادارے اور ریڈ کراس کے امدادی سامان سے بھرے ٹرک کئی ہفتوں سے ترک سرحد پر کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :