کویت سٹی : وزٹ ویزے کی کم از کم فیس 200کویتی دینار کر دی گئی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 09:39

کویت سٹی : وزٹ ویزے کی کم از کم فیس 200کویتی دینار کر دی گئی

کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) : وزارتِ داخلہ نے خاندان کے ارکان کو وزٹ ویز ے پر بلانے کی فیس میں اضافہ کر دیاہے ۔ اب وزٹ ویزے کے لیے کم سے کم 200کویتی دینار جمع کروانے ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزارتِ داخلہ نے وزت ویزے کی فیس میں اضافہ گزشتہ دنوں غیر ملکی ملازمین کی طرف سے اپنے بیوی بچوں کو بلانے کے لیے کم سے کم تنخواہ کے قانون کے بعد کیاہے ۔وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہناہے کہ فیسوں میں اضافہ کرنے کا مقصد ملک میں غیر ملکی شہریوں کی آبادی کو بڑھنے سے روکناہے ۔ مقرر کردہ تنخواہ سے کم تنخواہ والوں کو اپنے خاندان کے افراد کو بلانے میں مشکل پیش آئے گی ۔ جبکہ وزٹ ویزے کی فیس میں اضافہ کی وجہ سے بھی کم افراد اپنے اہلخانہ کو وزٹ ویزے پر ملک میں بلوائیں گے۔ْ