شارجہ: انوائرنمنٹ اتھارٹی نے ایک اماراتی گھر سے چار شیر برآمد کر لیے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 09:39

شارجہ: انوائرنمنٹ اتھارٹی نے ایک اماراتی گھر سے چار شیر برآمد کر لیے

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) : شارجہ انوائرنمنٹ اینڈ نیچرل ریزرو اتھارٹی کے اہلکاروں نے ایک گھر سے چار شیر برآمد کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق اماراتی شہری کے ہمسائیوں شکایت کی تھی کہ ان کے ساتھ والے گھر سے شیروں کے کی آوازیں آتی ہیں اور وہ اتنا زیادہ شور پید کرتی ہے کہ را ت کے وقت ان کے بچے ڈر جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انوائرنمنٹ پروٹیکشن کے اہلکاروں نے مطلوبہ گھر پر جب چھاپہ مارا تو وہ حیران رہ گئے کیونکہ اس میں انہیں چار شیر ، ایک شیرنی ، تین پائتھن سانپ، دو مگر مچھ اور دو جنگلی جانور ملے ۔

اہلکاروں نے تمام جانوروں کو ضبط کر لیاہے ۔ شارجہ پولیس کا کہناہے کہ ہمیں متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں ۔ ان جانوروں کے مالک کو 100,000درہم جرمانہ بھی کیاگیاہے ۔ جبکہ وہ افراد جو رضاکارانہ طور پر ایسے خطر ناک جانور حکام کے حوالے کر یں گے ان پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جاتا۔