دبئی: ہفتے کے روز دھند کا امکان ، شہری احتیاط سے ڈرائیونگ کریں : محکمہ موسمیات

جمعرات 20 اکتوبر 2016 09:24

دبئی: ہفتے کے روز دھند کا امکان ، شہری احتیاط سے ڈرائیونگ کریں : محکمہ ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) : محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے آخر ی دن اور دھند پڑنے کاامکان ہے ،جبکہ دوران ڈرائیونگ ڈرائیوروں کو واضع دکھائی دینے میں مشکل پیش آسکتی ہے ۔عموماََ1000میٹر ویزیبیلیٹی ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز سے دھند میں آہستہ آہستہ اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا ۔ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو دھند کی شدت زیادہ ہو گی۔ ابو ظہبی اور العین کے درمیانی حصے میں زیادہ دھند پڑنے کا امکان ہے ۔جمعہ کو دبئی اور ابوظہبی میں دھند بڑھنے کا امکان ہے ۔ جبکہ نمی کے تناسب میں بھی تبدیلی متوقع ہے ۔ جمعہ ہفتے کے روز نمی کا تناسب 98فیصد رہنے کا امکان ہے ۔