عمان: غیر ملکیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم پر ٹیکس عائد نہیں ہو گا: بنک حکام

جمعرات 20 اکتوبر 2016 09:24

عمان: غیر ملکیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم پر ٹیکس عائد نہیں ہو ..

عمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) : سنٹرل بنک آف عمان ( سی بی او) کے چیف سنغور الضجدالی کا کہناہے کہ غیر ملکیوں کی طرف سے رقوم اپنے ملک بھجوانے پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں کیا گیاہے ۔ سنغور الضجدانی کا کہناتھا کہ گزشتہ سال عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمیتں کم ہونے کی وجہ سے پید اہونے والی صورت حال کے پیس نظر ممکنہ طور اقدامات کیے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

مگر ان اقدامات میں غیر ملکیوں کی طرف سے بھجوائی جانے والی رقوم پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا۔ جس سے غیر ملکی شہریوں کا کوئی مشکل نہیں ہے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ امید ہے سلطنت کی معاشی صورت جلد بہتر ہو جائے گی ۔ جبکہ ابھی بھی خطے کے دوسرے ممالک سے بہتر معاشی صورت حال ہے ۔ پاکستانی کاروبای شخصیت جاوید شیخ کا کہناہے کہ یہ بڑی اچھی خبر ہے کہ غیر ملکی معاشی صورتحال کے باعث مشکل میں نہیں آئے ۔ سلطنت کے معاشی ماہرین نے بہتر منصوبہ بندی سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کا سامنا بہترین انداز سے کیاہے ۔