دبئی:بیرون ِ ملک جانے والے مسافر اپنے فون اور لیپ ٹاپ میں غیر اخلاقی مواد لے جانے کی کو شش نہ کریں: وزارت خارجہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 09:24

دبئی:بیرون ِ ملک جانے والے مسافر اپنے فون اور لیپ ٹاپ میں غیر اخلاقی ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) : متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کی طرف سے خاص طور پر کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ جاتے ہوئے اپنے فون اور لیپ ٹاپ میں نازیبا ویڈیوز، یا غیر اخلاقی مواد نہ لے کر جائیں ۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہناہے کہ نئی ہدایات امریکہ میں اپنائے جانے والے نئے سکیورٹی مسائل کے باعث جاری کی جارہی ہیں۔ اب امریکی ائر پورٹ پر ذاتی موبائل کا ڈیٹا ، لیپ ٹاپس، اور دوسری الیکٹرونک اشیاء کو چیک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ سب سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کیا جارہاہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے وارننگ اب جاری کی گئی ہے جبکہ کویت نے چھ ہفتے پہلے ہی اپنے شہریوں کو بیرون ملک جانے سے پہلے ایسے مواد کو لے جانے سے منع کیا ہے ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے سب شہریوں کو اس پر عمل کرنا ضروری ہوگا جو امریکہ جارہے ہوں ۔طالب علموں کے لیپ ٹاپس اور موبائل فونز کا ڈیٹاخاص طور پر چیک کیاجائے گا۔ کسی بھی غیر قانونی حرکت میں ملوث افراد کو ویزہ منسوخ کیا جا سکتاہے ۔