شارجہ: ناکارہ گاڑیوں کی وجہ سے قیمتی پارکنگ کی جگہیں کم ہو گئی ہیں

جمعرات 20 اکتوبر 2016 09:14

شارجہ: ناکارہ گاڑیوں کی وجہ سے قیمتی پارکنگ کی جگہیں کم ہو گئی ہیں

شارجہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) : شارجہ میں متعدد جگہوں پر ترک کردہ پرانی گاڑیوں کی وجہ سے پارکنگ کے لیے مخصوص جگہیں کم سے کم ہوتی جارہی ہیں ۔بحیرہ کورنیش کے علاقہ مکین کا کہناہے کہ پرانی اور خراب گاڑیوں کے ترک کرنے کی وجہ پارکنگ میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ پارکنگ کے لیے مخصو ص جگہوں پر متعدد پرانی اور ناکارہ گاڑیاں کھڑیں ہیں ۔

(جاری ہے)

نووو سینما کے کے قریبی علاقے میں بھی یہ ہی صورت حال ہے ۔یہاں بھی ہفتوں بلکہ مہینوں ایسی گاڑیاں کھڑی رہتی ہیں ۔ شہریوں کا کہناہے کہ ایسی گاڑیاں جو لمبے عرصے سے ناکارہ کھڑی ہیں ان کو اٹھا لینا چاہیئے ۔ میونسپل انتظامیہ ان ناکارہ گاڑیوں کو اٹھانے کے لیے اقدامات کریں تا کہ پارکنگ کے لیے جگہ بن سکے ۔شہر میں پہلے ہی پارکنگ کی جگہیں کم سے کم ہوتی جارہی ہے ۔ ہر سال گاڑیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر میونسپل انتظامیہ کو بہتر سے بہتر طریقے دریافت کرنا ہوں گے۔